بلوچستان م?? 14د?شتگرد?لا?،متعدد زخم?

213

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 14دہشت گرد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ہلاک شدگان میں سانحہ مستونگ میں ملوث دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔کوہلو کے علاقے بوری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک اور گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار برآمد ہوئے۔