پاکستان نے لپ سیکنگ ایپ ٹک ٹاک سے فحش مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کے حکام سے رابطہ کیا اورفحش مواد فوری ہٹانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
پی ٹی اے حکام نے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم سے ہر قسم کا غیر اخلاقی، فحش اور نفرت آمیز مواد ہٹائے ، حکام نے کہا کہ فحاشی و عریانی اور نفرت انگیز تقاریر بھی یوٹیوب سے ہٹائی جائیں۔
پرس ریلیز : پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی۔
— PTA (@PTAofficialpk) August 28, 2020
w
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے یوٹیوب سے فحش، غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔