خیبر پختونخوا: انسداد پولیو ورکرز کی اُجرت میں 100 گنا اضافہ

58

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کی اجرت 500 کے بجائے 1000 روپے کر دی گئی ہے۔ ورکرز کو یومیہ ایک ہزار روپے خصوصی الائونس بھی دیا جائے گا۔ کو آر ڈینیٹر ای او سی نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو اب 5 سے 7 ہزار روپے الائونس ملے گا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔