فاٹا سیکرٹریٹ رولز آف بزنس 2012ء منسوخ

81

پشاور (آن لائن) سابق فاٹا کا آئینی (25ویں ترمیم) ایکٹ 2018ء کے ذریعے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے فوری طور پر فاٹا سیکرٹریٹ رولز آف بزنس 2012ء کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ریگولیشن ونگ) حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔