علما یونیورسٹی 13 ویں بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس منعقد کرے گی

45

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی 25 اور 26 ستمبر 2020ء کو مینجمنٹ سائنسز اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق 13 ویں بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کرے گی جو کہ علما یونیورسٹی کی طرف سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ساری دنیا کے ممتاز شرکا کے ساتھ اس ورچوئل عالمی کانفرنس کو منعقد کرانے میں نمایاں ہے، جس کا سب سے اہم مقصد تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ آپس میں معلوماتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ اس اہم شعبے میں حاصل کیے گئے مختلف سنگ میل کا اظہار بھی کر سکیں۔ مزید اس کانفرنس کے ذریعے ، علما یونیورسٹی عالمی سطح پر ان شعبہ جات میں ایک مثبت تنوع لانے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے آن لائن دروازے کھول رہی ہے۔