جماعت اسلامی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوںکی محافظ ہے، عبدالوحید قریشی

80

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے قیام پاکستان سے اب تک پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفندی ٹائو ن زون میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے 1948ء میں پورے پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دستخطی تحریک چلائی جس سے خائف ہو کر حکومت نے مولانا مودودی ؒ اور ان کے رفقاء کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1953ء میں قادیانی جھوٹے نبی کے خلاف مسئلہ قادیانی پمفلٹ لکھنے پر لاہور میں مولانا مودودی ؒ کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔ اللہ تعالیٰ کے فصل ، بین الاقوامی اور ملک گیر احتجاج نے حکومت کو پھانسی دینے نہ دی ۔ عبدالوحید قریشی نے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں ہر آفت اور مصیبت کے وقت زلزے ، سیلاب ہو ، پیاسی تھر کا مسئلہ ہو ، کرونا وائرس ہو جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان نے بلا امتیاز اربوں روپے اور وقت کی قربانی سے عوام کی خدمت کی ہے۔