نائب امیر جماعت اسلامی سندھ کابدین کے زیر آب علاقوں کا دورہ

94

بدین (رپورٹ محمد علی بلیدی ) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو کابدین میںملک کے بڑے سیم نالے ایل بی او ڈی کی آر ڈی 228کے مقام پر پڑنے والے شگاف سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے تفصیلات معلوم کیں ،متاثرین نے بارشوں کے دوراں ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا۔ا ن کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی، نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ، جنرل سیکرٹری علی مردان شاہ ،الخدمت
فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ سمیت الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیمیں بھی موجود تھی۔ جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت ضلع بدین میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے لوگ کھلے آسمان امداد کے منتظر ہیں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں منتخب نمائندے اب غائب ہوچکے ہیں ،صوبائی وزراء اور مشیر صرف فوٹو سیشن کروانے میں مصروف ہیں چنددن قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے بدین ضلع کا دورہ کیا لیکن افسران نے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ تھمادی تھی لیکن ضلع بدین اس وقت نازک صورت حال سے گزرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان ہر قسم کی مدد کرے گی۔