پشاور‘ پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

91

پشاور(آن لائن) دارالخلافہ کی پولیس نے تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے دوست اہلکار ہلال کو زبانی تکرار کی بنا پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے، جس سے اصل ملزم خان افضل ولد شیر افضل ساکن افغانستان حال پھندو کو گرفتار کر لیا۔