‘بابر بزدل کپتان ہیں’

458

انگلینڈ: پاکستان کی ٹیم نے مینچسٹر کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ میں شکست کا سامنا کیا جس پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر شدید خفا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 195 رنوں کا اسکور بنایا تاہم انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

ٹی-20 پر پاکستانی شکست پر سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر لبرداشتہ ہوئے۔ اُنہوں نے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو یہ نہیں معلوم کہ انہیں کرنا کیا ہے؟۔ بابر اعظم کی کپتانی میں نا سمجھی اور خوف دکھائی دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنی مرضی کے فیصلے کریں تاکہ مستقبل میں ایک اچھے کپتان کے طور پر سامنے آسکیں۔ بابر کو سمجھنا چاہے کہ ان کو جو مواقع اب مل رہے ہیں وہ زندگی بھر نہیں ملتے رہیں گے، اس لیے انھیں ان سے ہی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔