حیدرآباد: قاسم آبادپولیس کی کارروائی ملزم گرفتار،500گٹکے برآمد

98

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم کوگرفتار کرلیا۔قاسم آباد پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران مین گیٹ وحدت کالونی قاسم آباد کے قریب سے انڈین گٹکا فروش سعید احمد کو 500 انڈین گٹکے سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کرلیا ۔