کراچی(اسٹاف رپورٹر)حالیہ دنوں میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے والے ڈی ایچ اے کراچی کے رہائیشوں کے خلاف بدھ کے روز مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ چند روز سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کراچی کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔