اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فورڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے ملک میں آٹا اور چینی کے بحران کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں بلا لیا ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردومیں بھی بریفنگ دی جائے۔ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ میسی فرگوسن کمپنی نے ٹریکٹروں میں سستے ٹائر استعمال کر کے اربوں روپے ہڑپ کر لیے۔بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رائو محمد اجمل خان کی زیر صدارت پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل میں منعقد ہوا، جس میں اکثریتی ارکان کمیٹی نے شرکت کی ۔