اپ?ل ون ?مپ?و?ر 2لا?? ?الر م?? فروخت

207

امریکا میں کوڑا کرکٹ جمع کرانے والی کمپنی نے ردی میں دیا گیا انمول کمپیوٹر 2لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔

سان فرانسسکو میں کلین بے ایریا نامی کمپنی میں ایک معمر خاتون نے کئی سالوں پرانا کمپیوٹرردی میں فروخت کردیا۔کمپنی نے سامان کی چھان بین کی تو کمپیوٹر کی ساکھ اور خدوخال دیکھ کرانہوں نے اس مشین کو علیحدہ کرکے نادر اشیا ء میں شامل کردیا اور بعد ازاں اسے انمول اشیاء میں 2لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔

یہ کمپیوٹر “اپیل ون”نامی کمپنی کا تھا۔’ایپل ون‘ کمپیوٹر دنیا کی اس مشہور کمپنی کے ابتدائی کمپیوٹرز میں سے ہے اور ایپل کے شریک بانی سٹیو ووذنیئك نے اپنے ہاتھوں سے یہ مشین تیار کی تھی۔