حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) علاقے کی سماجی شخصیت محمد اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے جوا وسٹہ مافیا سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ پنیاری کی حد میں کچھ لوگ پوانٹ کا جوا سٹہ چلا رہے ہیں جبکہ ہزاروں روپے ہفتہ وصول کیا جارہا ہے۔ جوا و سٹہ مافیا بے لگام ہوچکے ہیں تھانے دار پیسے بٹورنے میں مصروف، کرمنل و ڈکیت اور چور گروپ سرگرم، شہریوں کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد و ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ سے فوری نوٹس لے کر تھانہ پنیاری میں جوا سٹہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔