یوم حجاب عالمگیر ضرورت

332

آج عالمگیر سطح پر یوم حجاب منایا جا رہا ہے۔ یہ یوم حجاب لندن کے میئر بونگ اسٹون کے طلب کردہ امت مسلمہ کے سرکردہ علما اور اسلامی تنظیموں کے سربراہوں کی کانفرنس کے فیصلے کے مطابق منایا جاتا ہے۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 4 ستمبر کو عالمی سطح پر یوم حجاب منایا جائے۔ یہ بات بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ 2 ستمبر 2003ء کو فرانس میں اسکارف پر پابندی کا قانون منظور ہوا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا تھا۔ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ مسلمان عورت حجاب لے لیتی ہے تو اس سے عیسائیوں یا ملحدوں پر کوئی اثر پڑتا ہے بلکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ مسلمان عورت کے لیے حجاب ایک ڈھال ہے۔ اسے اس سے قوت ملتی ہے اور مسلم عورت حجاب میں رہتے ہوئے دنیا بھر کے کام کرتی رہتی ہے۔ اگر اس سے حجاب چھین لیا جائے تو اس میں اور غیر مسلم عورت میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا پھر اس کو رفتہ رفتہ اپنے سانچے میں ڈھال لیا جائے گا۔ لہٰذا عالمی یوم حجاب مسلمان عورتوں کو بھی یاد دلاتا ہے کہ اگر تمہیں اپنا مستقبل عزیز ہے تو یہ ڈھال تمہارے لیے لازمی ہے۔