وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملکی ترقی سے خوش نہیں ہیں اس لیے سانحہ مستونگ جیسےواقعات سےدشمن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔
گورنرہاؤس بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن گھناؤنی کارروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے دشمن ملکی ترقی اورخوشحالی نہیں دیکھ سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، ملک میں دہشتگردی اورانتہا پسندی ختم کرنےکیلیےسخت اقدامات کیےہیں۔