ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی امجد لغاری سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

102

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ کی سربراہی میں دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد کی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی امجد علی لغاری سے کراچی میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل کی تمام مسائل کو حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ ڈی جی نے دال ملز پر چھاپے مارنے اور فوڈ لائسنس فیس کے جاری کردہ چالان روک کر ری ایسسمنٹ کرنے کا حکم دیا۔ ڈی جی سے وفد کی ملاقات انتہائیخوشگوار ماحول میں ہوئی اور اُن کی جانب سے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی پر وفد نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر چیمبر نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو چیمبر آنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی امتیاز ابڑو، حیدرآباد دال ملز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین قریشی، نائب صدر ایسر داس، فنانس سیکریٹری بھوجو مل اور جوائنٹ سیکریٹری رمیش خموانی موجود تھے۔