نیویارک: واٹس ایپ کے بعد اب فیس بک نے افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے میسنجر میں فارورڈ میسجز کی تعداد محدود کردی ہے۔
اس کا اعلان رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک نے بتایا ہے کہ اب ایک میسج کو ایک وقت میں وقت میں 5 افراد یا گروپس کو ہی فارورڈ کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بُک: مارک زکربرگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا
فیس بک کے مطابق اس پابندی سے نقصان دہ مواد اور گمراہ کن وائرل معلومات کے پھیلا کو سست کرنے میں مدد ملے گی۔