‘نوازشریف واپس آبھی جائیں تو حکومت کوکوئی خطرہ نہیں’

185

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس آبھی جائیں تو عمران خان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے کوشش کی جارہی ہیںنوازشریف اگر وطن واپس آتے ہیں تون لیگ تقسیم ہونےسےبچ جائےگی، نوازشریف واپس آبھی جائیں تو عمران خان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10ستمبر کو نوازشریف واپس آجاتے ہیں تو انکی سیاست میں بہتری آئے گی اگر نوازشریف واپس نہیں آتے تون لیگ میں سے(ش) نکل جائے گا، نوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں اور عمران خان ہر وہ کام کریں گے جس سے عوام کو سہولت ملے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ اسمبلیوں سےاستعفیٰ نہیں دیں گے، نواز شریف واپس آجاتے ہیں توانکی سیاست بہترہوسکتی ہے نوازشریف واپس آگئےتو(ن)لیگ اکٹھی رہ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتاہے، وزیراعظم کے دورہ کراچی سے بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔