قیمتی کار پر تربوز فروخت کرنے والا شخص گرفتار، بھاری جرمانہ عائد

819

انقرہ: ترکی کے شہر استبول میں پولیس نے قیمتی کار پر تربوز فروخت کرنے کے جرم میں ایرانی شہری کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی شہری نے تربوز کی مارکیٹنگ کے غرض سے مہنگی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بعد میں ملک بھر میں معمہ بن گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مہنگی کار کے بونٹ پر تربوز رکھ کر فروخت کر رہا ہے۔ فی کلو تربوز کی قیمت پانچ ترکش لیرا مقرر کی گئی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی مدد سے کار کے مالک کی کھوج لگائی اور تربوز فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربوز فروخت کرنے والے شخص کو اس لیے گرفتار کر کے جرمانہ عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ڈرائیونگ لائسنس میں درج مقصد کے خلاف کار کا استعمال کیا۔

پولیس نے ایرانی شہری کا ڈرائیونگ لائسنس بھی 15 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔