آئ? س? س? درج? بند?، پا?ستان ?? لئ? خطر? ?? گ?ن??

238

دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، زمبابوے کیخلاف وائٹ واش کے باوجود پاکستان کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔

 زمبابوے کے خلاف چھ سال بعد ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جانے والی ون ڈے میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد بھی شاہینوں کی رینکنگ میں بہتری نہیں آئی۔ کلین سوئپ کے باوجود گرین شرٹس 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

  پاکستان کو چیمپیئز ٹرافی میں رسائی کیلئے سری لنکا کی خلاف سیریز کو لازمی جیت  درکار ہے بصورت دیگر پاکستانی ٹیم گھر بیٹھ کر چیمپیئز ٹرافی  کے میچز دیکھے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین درجہ بندی میں ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبرپربراجما ن ہے ۔

 بلے بازوں میں اے بی ڈیلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اورجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہیں ۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستان کھلاڑی موجود نہیں۔

قومی کپتان کرکٹ کی تاریخ میں اپنی رینکنگ  بہتر کرنے میں کامیاب رہے اور چوبیس درجے چھلانگ مار کر 56ویں نمبرپر پہنچ گئے جبکہ حارث سہیل سترہ درجے بہتری کے بعد 57ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز رینکنگ میں سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ کا پانچواں نمبر ہیں۔