م?ا? افتخار حس?ن ج?ل س? ر?ا

242

نوشہرہ کی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین کی قتل کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےد یا۔

عدالتی احکامات ملنے کے بعد میاں افتخار کو ریسٹ ہاؤس سے رہا کردیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے رویے کی مذمت کرتاہوں ، اپنے ساتھ کیے گئے سلوک پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین آج شرمندہ ہیں اور خدا نے مجھے سرخرو کیا۔

قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالوہاب کی عدالت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران نوجوان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت مقتول کے والد مدعی شیر عالم نے اپنا تحریری بیان جمع کرایا جس میں انہوں نے ایف آر اے سے میاں افتخار حسین کا نام نکالنے بیان دیا جب کہ مدعی نے راضی نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میاں افتخار کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔