میسی نے بارسلونا کلب نہ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟

60

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا کلب انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اب میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔عالمی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارسلونا سے ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ فٹ بالر جب چاہیں کلب چھوڑ سکتے ہیں لیکن کلب کی خواہش کے بغیر صرف اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے ہیں اگر کوئی حریف کلب ان کی خدمات کے حصول کے لیے 700 ملین یورو کی خطیر رقم بارسلونا کو ادا کرے اور کسی دوسرے کلب کے لیے اس شرط کو پورا کرنا ممکن نہیں۔