عاصم باجوہ کا معاملہ جلد حل نہ ہونے پر چین کی دخل اندازی کا امکان

196

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات کے بعد چینی میڈیا نے
خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا معاملہ جلد حل نہ ہوا تو چین معاملے میں دخل اندازی کرسکتا ہے۔علی بابا گروپ سے وابستہ چینی اخبار چائنا مارننگ پوسٹ نے خبرشائع کی ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کیخلاف پیزاکرپشن اسکینڈل کے آنے پر چین کی دخل اندازی کا خدشہ ہے۔ اخبار نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اس اسکینڈل پر جلد قابو پالیا تو پھر یہ معاملہ دب جائے گا۔ لیکن اگر اس معاملے کو اچھالاگیا اور بحث کا عمل جاری رہتا ہے تو پھر سی پیک پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ جس کے باعث خدشہ ہے کہ چین اس معاملے کو حل کرنے کیلیے دخل اندازی کرے۔اخبار نے مزید کہا کہ جب یہ اسکینڈل آیا تو وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں پیزا اسکینڈل کو سی پیک کیخلاف انڈیا کی سازش قرار دیا۔اسی طرح حکمران جماعت نے بھی اس کو عاصم سلیم باجوہ پر محض ایک الزام کہا ہے۔ واضح رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیے ہیں۔