اغوا ہونے والی بیوی اور بچوں کو جلد بازیاب کرایا جائے، وزیر خان اوڈھ

43

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہاری کیمپ آزاد نگر کے رہائشی وزیر خان اوڈھ نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی اپنی بیوی اور بچوں کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میری بیوی حسینہ اور تین بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ میرے گھر پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔ بیوی، بچوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے پر جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر جیل بھیج دیا گیا، ضمانت پر آیا ہوں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی حیدر آباد سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کراکر بیوی بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔