ایپکا میں شامل اداروں کے ملازمین کو ٹائم اسکیل دلایا جائے گا، دائود انڑ

104

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کونسل کا اجلاس صوبائی صدر ایپکا محمد داؤد انڑ کی صدارت میں ٹی آر سی سینٹر شہید بینظیرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشرف خان بزوئی، شہاب قریشی، شاہنواز عطاری سمیت دیگر اضلاع سے آئے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مشاورت کے بعد چند اہم فیصلے کیے گئے گروپ انشورنس سے متعلق جدوجہد کو تیز کرنے کے ساتھ سن کوٹہ پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں شریک عہدیداروں نے پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے فلاحی مراکز کو محکمہ صحت میں ضم کرنے کے عمل کو سختی سے مسترد کیا۔ اجلاس میں تمام آئیسولیٹ پوسٹوں کو اپ گریڈیشن دلائی جائیں گی۔ ایپکا میں شامل اداروں کے ملازمین کو ٹائم اسکیل دلایا جائے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی طرز پر سندھ میں تمام تنظیموں پر مشتمل ایک گرینڈ الائنس تشکیل دیا جائے گا اور متفقہ طور پر ملازمین کے مفادات اور حقوق کے لیے جہدوجہد کی جائے گی۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے متفقہ طور پر حکومت سندھ سے اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ ایپکا عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے توہم وزیر اعلیٰ ہاؤس اور سندھ سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔