ٹنڈو آدم ،صفائی ستھرائی کا ناقص نظام ،گلیاں ،محلے جوہڑ بن گئے

144

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں صفائی و ستھرائی کا نظام درہم برہم، گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندا پانی شاہراہوں پر جمع، پانی گھروں میں داخل، لوگ مختلف امراض میں مبتلا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا، ڈی سی سانگھڑ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈو آدم میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات، گٹروں و نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب بنگلہ روڈ، کہری پاڑہ، نیو سٹی، محلہ الہٰیار، کھڈ پاڑہ سمیت بیشتر شاہراہیں و گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ برسات اور گٹر و نالیوں کا گندا پانی گھروں میں داخل ہونے کے سبب شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ گندا پانی کھڑا ہونے کے سبب شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی سانگھڑ سے صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔