گستاخِ رسولﷺ اور صحابہؓ کیخلاف کارروائی کی جائے، حبیب اللہ نعیمی

155

بدین (نمائندہ جسارت) فرانس میں رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کیخلاف بدین اور ماتلی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ فرانس میں گستاخ رسول کیخلاف بدین میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں نے اللہ ڈی چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا اور فرانسی حکومت کہ خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نفرت کا اظہار کیا جبکہ ماتلی میں ریلوے اسٹیشن سے نکلنے والی ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور شرکا نے مین روڈ پریس کلب پر مظاہرہ بھی کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حبیب اللہ نعیمی، جماعت قادری جیلانی ضلع بدین کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قاسم چانڈیو، سنی اتحاد ماتلی کے رہنمائوں مولانا محمد ہاشم طاہری، مولانا محمد اکرم تالپور، مولانا گل محمد زنور، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالستار فاروقی، محمد عارف معاویہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کر نے اور گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ رسولﷺ کی عظمت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔