تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کا دو روزہ دورہ کریں گے

141

حیدر آباد (پ ر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں نواب شاہ اور سکھر کے ذمے داران سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں کندھکوٹ میں یکساں نظام تعلیم کے موضوع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ صوبائی سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ دورے کے دوسرے مرحلے میں کشمور، شکارپور اور لاڑکانہ میں ذمے داران سے ملاقات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔