بابر سنجرانی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، بابل خان بھیو

166

شکارپور (نمائندہ جسارت) نیب کو پی پی ہی نظر آرہی ہے، 25 ماہ سے نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، سردار غلام محمد کی پگڑی سردار غلام محمد کے ہی گھر میں رہے تو اچھا ہے، اللہ ڈنو عرف بابل خان بھیو۔ سابق ایم پی اے و ضلع صدر اللہ ڈنو عرف میر بابل خان بھیو کا کراچی سے پیشی کے لیے شکارپور سیشن کورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر سیشن جج کی عدالت نے اللہ ڈنو عرف میر بابل خان بھیو کو جعلی ڈگری کیس میں انصاف کرتے ہوئے کیس سے بری کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر بابل خان بھیو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، عدالت نے انصاف کرتے ہوئے مجھے بری کردیا۔ پی پی اور شکارپور کے عوام کی جیت ہوئی ہے، یہ مقدمہ 2007ء کا ہے ہم 2013ء کیے الیکشن میں حصہ لیا اور جیت گئے اور اس کے بعد الیکشن کمشنر نے فیصلہ دیا تاحیات پابندی کا، ہم عدالت عظمیٰ گئے اور عدلیہ نے ہمارے حق میں فیصلہ سناکر تاحیات پابندی ختم کی، تین کیسز ختم ہوئے ہیں، امید ہے جلد نیب کے کیس سے بھی باعزت بری ہو جاؤں گا۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اور موجودہ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ضلع شکارپور سنی عرف بابر سنجرانی نے جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔