سند? ?ا بج? 12 جون ?و پ?ش ??ا جائ? گا

199

کراچی: سندھ کا مالی سال برائے دوہزار پندرہ، سولہ کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا ، بجٹ میں امن وامان کے لئے 65 ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔

حکومت سندھ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے پوری طرح تیاری کرلی ہیں ، زرائع محمکہ خزانہ سندھ کے مطابق نئے مالی سال کا حجم 700 ارب ہوگا ۔

حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں اور امن وامان پر خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے160 ارب روپے مختص کئے جائیں گےجن میں 80 فیصد رقم جاری اسکیموں کیلئے رکھی جائےگی جبکہ امن وامان کے لئے سندھ حکومت نے 65 ارب کی خطیر رقم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سندھ پولیس میں مذید 10 ہزار افراد کو بھرتی کیا جائےگا۔

حکومت سندھ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کی مناسبت سے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے توقع کی جارہی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے15 فیصد اضافےکیا جائے گا ۔

زرائع وزارت خزانہ نے شہر میں اورنج لائن سٹی بس سروس کے لئے 3 ارب رکھنے کی تجویز دی ہے ۔

کراچی میں جاری پانی کے بحران کے باعث آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پانی کے بڑے منصوبے کےفور کے لئے ڈھائی ارب مختص کئے جائیں گے اسی طرح نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری پر 2 ارب رکھے جانے کا امکان ہیں ۔

سندھ کا بجٹ حال ہی میں صوبائی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے مراد علی شاہ پیش کرینگے واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں بھی ان کا پاس وزیر خزانہ کا قلمدان رہا تھا ۔