ملک بھر میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

696

وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمودکی زیرصدارت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس ہوا جس میں 15 ستمبر سے یونیورسٹیز اور کالجزکھولنےکافیصلہ کیا گیا۔نویں، دسویں کی کلاسزبھی 15ستمبر سے کھولنےکافیصلہ کیا گیا ہے،

اجلاس میں طے کیا گیا کہ 23 ستمبرکےبعدچھٹی سے آٹھویں کلاسزکھولی جائیں گی۔ دوسرےمرحلےمیں چھٹی سےآٹھویں جماعت کی اجازت دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

 بڑی کلاسز کھولنے کے بعد کوروناکیسزکومانیٹرکیاجائےگا، کوروناوائرس کےایس او پیز پر سختی سےعملدرآمدہوگا۔

سفارشات این سی اوسی کوبھجوائی جائیں گی اور تعلیمی ادارے کھولنےکی حتمی منظوری این سی اوسی دےگا۔