مریم نواز نیب پیشی ہنگامہ آرائی، رکن اسمبلی سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور

235

انسدا دہشتگردی کی عدالت نے مریم نوازکی نیب پیشی کےموقع پرہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ایم پی اے سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ایم پی اے سمیت 4ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، اےٹی سی کےایڈمن جج ارشدحسین نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

ملزمان میں ایم پی اے  سیف الملوک، فیصل کھوکھر، عرفان شفیع اورمنظورحسین شامل ہیں۔عدالت نے 14 ستمبرتک عبوری ضمانت منظورکی، ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔

مریم نواز کی لاہور نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس سے جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔