‘ہر ترقیاتی کام قرض کی رقم سے ہی ہوتا ہے’

245

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اداروں کو فعال بنانے کےلیے وسائل کا بھر پور استعمال ضروری ہے  ہمارا  مسئلہ یہ  ہے ہر ترقیاتی کام  قرض کی رقم سے ہی ہوتا ہے۔

اسلا م آباد میں سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے علی زیدی نے کہا کہ  حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت پرگامزن ہے، اداروں کو فعال بنانے کیلئے وسائل کا بھرپوراستعمال ضروری ہے، حکومت کا کام کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کراناہے۔

انہوں نے کہا کہ 50سال سے سرکاری زمینوں پر  تنازعات چلے آرہے ہیں  اور جب بھی کوئی ترقیاتی منصوبہ بنانا ہو تو قرض کی رقم لی جارتی ہے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔