بین الافغان مذاکرات، طالبان نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا

414

قطر: طالبان نے بین الافغانی مذاکرات کیلئے 21 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے 21 رکنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ طالبان کی 21 رکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے اور عباس ستناکزئی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ ہوں گے جبکہ محمد نعیم وردک قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نامزد کیے گئے ہیں۔