?اؤن?? س? ??وئ? ?وئ? فارم حاصل ?رونگا، سع?د اجمل

182

کراچی: مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل انگلش کاونٹی کھیلنے لندن روانہ ہوگئے ، لیگ اسپنر کاؤنٹی میں ووسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے۔

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز بالر سعید اجمل نے امید ظاہر کی ہے کہ کاونٹی کرکٹ سےدوبارہ کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنیکی کوشش کرینگے ان کا کہنا تھا کہ انگلش کاونٹی میں بہت زیادہ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اور ان میچز میں وہ اپنی نئی ورائٹی کو بھرپور طریقے سے استعمال کرینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ جلد وہ فارم حاصل کرینگے اور قومی ٹیم میں شامل ہونگے ۔

یادرہے کہ سعید اجمل اپنے نئے ایکشن کے باعث آؤٹ آف فارم ہے جس کے باعث ان کو زمبابوے کے کے خلاف ہونے والی ونڈے سیریز سے باہر کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دورہ سری لنکا کی حتمی الیون سے ان کے نام کو نکال دیا گیا تھا ۔

کاؤنٹی کرکٹ میں سعید اجمل ووسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے ۔