سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی کے الیکٹرک کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی تو وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں ۔
وکیل نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموت پر لواحقین کو 5کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے جماعت اسلامی شہر کی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے، کے الیکٹرک کو انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نےموقف سننے کے بعد درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی،سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ نیپرا سے اگر درخواست گزار مطمئن نہیں تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔