اسلام آباد (آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات اور 426 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ جبکہ ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ99 ہزار659 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ
کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار359 ہوگئی،اب تک2 لاکھ 86 ہزار506 افراد صحتیاب ہوچکے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار803 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھرمیں ایکٹوکیسزکی تعداد 6 ہزار 794 رہ گئی۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 389، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، اسلام آباد میں 15 ہزار 780، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 340 اور گلگت میں 3 ہزار 68 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 430 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔