دنیا کا بلند اور خوفناک ترین جھولا تیار

439

چینی کمپنی ین نے دنیا کا سب سے تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو کہ دنیا کا بلند اور خوفناک ترین جھولا بھ ہے۔

یہ جھولا ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔

چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔

سینکڑوں فٹ اونچی پہاڑی پر 100 فٹ بلند خمیدہ ٹاور بنایا گیا ہے جس پر جھولا باندھا گیا ہے۔ اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں۔ آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے جھولا 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گردش کرتا ہے اور اسی بنا پر یہ بچوں کے لیے نامناسب ہے اور صرف ایسے لوگوں کے لیے ہوگا جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں کیونکہ جھولے اور زمین کے درمیان فاصلہ 2300 فٹ کا ہے۔