نوازشریف کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کیلیے نیب نے درخواست دیدی

179

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت منسوخی کےلیےنیب نےاسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کر لیا، نیب نے  نوازشریف کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایون فیلڈن ریفرنس میں نوازشریف مفرورہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے اور گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں نوازشریف سزا یافتہ اور مفرور ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی جسے اب نیب کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔