بھارت میں 86 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی

252

نئی دہلی: بھارت جہاں گزشتہ دہائیوں میں ریپ کے کیسز میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے وہیں 86 سالہ بزرگ خاتون بھی انسان نما درندوں کا شکار بن گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں خاتون شام کو اپنے گھر کے باہر دودھ والے کا انتظار کر رہی تھیں جب اُن پر حملہ ہوا۔

حملہ آور نے انہیں بتایا کہ دودھ والا آج نہیں آئے گا اور انہیں دودھ کے لیے دوسرے مقام پر لے گیا جہاں ان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔