پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کمیٹی قائم، فنڈز بحال

345

پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے منجمد فنڈز بحال کردیے جب کہ وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 7 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، صوبائی حکومت نے نے لوکل گورنمنٹ کے منجمد فنڈز بحال کردیے جب کہ وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 7 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری بلدیات ودیگرمتعلقہ افسران کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی آئندہ ہفتےاپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز بحال کر دیئے ہیں، ان فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی، پنجاب کے ہر شہر اور گاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا لوکل گورنمنٹس کے فنڈز کو عوام کی ضروریات کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا، فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، بلدیاتی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔