امریکا کا عراق میں فوجیوں کی تعداد میں اعلان

214

امریکا نے عراق میں اپنی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق سے امریکا اپنی فوجیوں کا انخلا کرے گا اور تعداد میں مرحلہ وار کمی کرے گا۔

مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ امریکی کمانڈر نے بتایا کہ عراقی سرزمین پر موجود 5200 اہلکاروں کی تعداد رواں ماہ کم کر کے 3000 تک کر دیں گے۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کو ‘لامتناہی جنگوں’ سے نکالنے کے لیے اپنی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے اعلیٰ افسر نے کہا کہ عراقی فورسز کی تربیت اور ان کی عسکریت پسندوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کے بعد اب امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جارہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں کو بتایا کہ اس طرح کا اعلان آنے والا ہے کہ آنے والے دنوں میں افغانستان سے اضافی فوجوں کے انخلا کیا جا سکتا ہے۔