سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیف سیلکٹر بنائے جانے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اعلیٰ افسر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اگر ملاقات ہوتی تو اسے وہ مخفی رکھتے کیونکہ ایسے معاملات کو چھپایا جاتا ہے بتایا نہیں جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں ضرور گرم ہیں کہ مجھے چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے لوگ چاہتے ہیں کہ میں چیف سلیکٹر بنوں تا کہ جو مائنڈ سیٹ ہے ٹیم کا اسے تبدیل کیا جائے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تک مجھ سےپی سی بی حکام نے رابطہ نہیں کیا اور نہ انہوں نے میں نے رابطہ کیا ہے، ابھی تک چیف سلیکٹر بنانے کی باتیں خبروں تک ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اگر انہیں کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ ضرور پر غور کریں گے وہ بھی چاہتے ہیں کہ اب ٹیم کے لیے کچھ کریں۔