مراکش میں میڈیکل ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع

241

مراکش میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ میڈیکل ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ نے کورونا وبا کے سدباب کے لیے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

آئندہ ماہ 10 اکتوبر تک ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ رہے گی جس کے تحت شہروں میں لاک ڈاؤن اور رات کے اوقات میں کرفیو نافذ رہے گا۔

ملک بھر میں اسکولز، تفریحی مقامات اور ساحل بند رہیں جب کہ کاروباری سرگرمیاں بھی محدود رہیں گی۔

مراکش میں پہلی بار مارچ میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جس کے دورانیے میں ہر ماہ توسیع کی جارہی ہے۔

اگست کے آغاز سے یومیہ ایک ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر وزارت صحت نے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔