صوبائ? وز?ر ا?? روز? ر?مان? پر پول?س ?? حوال?

184

ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صوبائی وزیر مالیات علی امین گنڈا پور کو 2مقدمات میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

یاد رہے صوبائی وزیرعلی امین پر خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز بیلٹ باکسز چھیننے اور پریزائیڈنگ افسر سمیت ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

منگل کے روز علی امین کو ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔صوبائی وزیر کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت کار سرکار میں مداخلت، ایس ایچ او اور پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کے مقدمے میں پولیس نے عدالت سے ملزم کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کل تک کے لئے علی امین گنڈاپور کو پولیس کے حوالے کردیا۔