بین الافغان مذاکرات: طالبان کا حکومت سے اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

492

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات میں طالبان نے افغان حکومت سے ملک میں اسلامی قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ملا عبدالغنی برادر نے افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذاکرات کے دوران اسلامی اقدار کو اپنے ذاتی مفاد پر قربان نہیں کرنا چاہئیے۔

20 سالہ جنگ کے خاتمے پر مبنی مذاکرات میں طالبان کا کہنا تھا کہ اسلام کو تمام مذاکراتی امور و معاہدوں میں شامل کیا جائے۔

دوسری جانب افغان امن کونسل ک سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت سے ہی ہی افغانستان کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔