ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ریاستی ذمے داری ہے، عامر صدیقی

78

راولپنڈی (جسارت نیوز) انسانی حقوق میں صحت کو اہم اور بنیادی حیثیت حاصل ہے، صحت اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی حکومتی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عالمی یوم طبی امداد کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات و آفات پر موت یا معذوری سے بچائے جانے کے لیے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولیات ریاستی ذمے داری ہے۔ بلا شبہ ہمارے ملک میں اسپتالوں، ڈاکٹروں اور صحت کے لیے کم بجٹ کا سامنا ہے لیکن ان سب سے زیادہ ہمیں شعبہ صحت میں شفافیت کی اشد ضرورت ہے۔ بجٹ کا صیحح استعمال شعبہ صحت میں بہتری لاسکتا ہے۔