مصر: حجاب کی حمایت پر خاتون صحافی حکومتی عتاب کا شکار

79

 

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں نجی نجی ٹی وی چینل کی خاتون میزبان رضوی شربینی باحجاب خواتین کی تعریف کرکے حکومتی عتاب کا شکار ہوگئیں۔ ی میڈیا ریگولیرٹری کونسل نے ٹی پروگرام میں حجاب کی حمایت کرنے پر خاتون کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عربی نشریات پیش کرنے والے ’سی بی سی ‘ وی چینل کے پروگرام ’ہی وبس‘کی میزبان رضوی شربینی نے حال ہی میں با حجاب خواتین کی تعریف کی تھی۔ انہوںنے لائیو شو میں کہا کہ میرا دل کہتا ہے کہ خواتین کو حجاب کرنا چاہیے، کیوں کہ حجاب کرنے والی خواتین مجھ جیسی حجاب نہ کرنے والی خواتین کی نسبت لاکھوں گنا خوبصورت دکھتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حجاب نہ کرنا شیطانی عمل ہے، لیکن مومن کا ایمان شیطان پر بھاری ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے رب کے نزدیک خوبصورت ہیں تو یہی اصل حسن ہے۔ ٹی وی اینکر کے یہ الفاظ لبرل حلقوں اور نام نہاد روشن خیال طبقے پر بجلی بن کر گرے اور انہوں نے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شربینی نے حجاب نہ کرنے کرنے والی خواتین کوشیطان کہا ہے۔ شربینی کا بیان حجاب نہ کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کی ترغیب دینے کے مترادف ہے، جس سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی برائے نام کارکن نہاد ابو قصمان نے رضوی شربینی کے بیان کو بے پردہ خواتین کے خلاف تشدد پراکسانے کے مترادف قرار دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین کے بارے میں ٹی وی میزبان کے الفاظ واضح جرم ہے۔ قصمان کا کہنا تھا کہ خاتون میزبان نے حجاب کی حمایت اور بغیر حجاب خواتین کو تنقید کا نشانہ بنا کر سوشل میڈیا اور اپنے ٹی وی پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے اور اسلام پسندوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔