حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں کئی روز سے جاری شدید حبس اور گرمی کے بعد ہلکی بارش۔بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل،شہری پریشان ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایک ہفتے سے شدید گرمی اور حبس کے بعد پیر کی شام ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ گذشتہ بارشوں کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں جمع پانی اور گندگی وکیچڑ میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ دو ہفتے قبل ہونے والی بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ہنوز صفائی ستھرائی کا کام نہیں کر پائی ہے اورلطیف آباد وسٹی کے متعدد علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ہے جس نے شہریوں کا جینا دوبھر کیاہوا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث گندگی کے انبار لگ چکے ہیں ۔جس سے وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔